27 ستمبر 2014 - 20:16
ایران دہشتگردی کے خلاف مہم میں سنجیدہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف ایران کی پالیسی مغرب کی مانند مصنوعی اور سطحی قسم کی نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج تہران میں عالمی یوم سیاحت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں مشرق وسطی میں رونما ہونے والی حالیہ تبدیلیوں اور علاقائی ملکوں کے بارے میں مغرب کے رحجان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ  دہشتگردی کے خلاف مہم کے شعبے میں مغرب کے دہرے  معیار سے نشاندہی ہوتی ہے کہ دہشتگردی کا مسئلہ ان کے لئے کسی بھی قسم کی اہمیت کا حامل نہیں ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ امریکہ علاقے میں امن کا خواہاں نہیں ہے اور اس کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ علاقہ ہر روز نت نئے بحرانوں کا شکار رہے اور مشرق و سطی کے عوام انہی مسائل میں الجھے رہے اور امریکہ مختلف بہانوں سے یہاں موجود رہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲